ن لیگی غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی میں پی ٹی آئی دفتر پر حملہ کیا: فیاض بھٹی،چوہدری عمران سلیمی


لاہور (  نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر لاہور فیاض بھٹی اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے پی پی 167 میں ن لیگی غنڈوں کے پی ٹی آئی دفتر اور رہنماؤں پر حملے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی سرپرستی میں حملہ کیا گیا۔ واقعے کی فوری ایف آئی آر کاٹی جائے۔ نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ پنجاب کی غیر قانونی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا  اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لے۔ 

ای پیپر دی نیشن