عمران خان کی احتجاجی کال پرملک بھر میں مظاہرے میں لاکھوں افراد کی شرکت،امپورٹڈ حکومت پر عدم اعتماد ہے:عرفان عباسی

Jun 21, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کی احتجاج کی کال پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے اور لاکھوں افراد شریک ہوئے جو کہ امپورٹڈ حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ تین ہفتوں میں تیسری بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تجربہ کار پی ڈی ایم حکومت کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ جبکہ مہنگی بجلی و گیس نے کاروبار ی سرگرمیاں مانند کردی ہیں۔

مزیدخبریں