یپکو کی ایک سال کے دوران 322 ارب  روپے سے زائد کی وصولیاں 


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے مالی سال 2020-21  کے دوران پرائیویٹ اورسرکاری صارفین سے بلنگ کی مد میں 322ارب روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 99.3فیصد رہی ہے۔ڈائریکٹر کمرشل میپکواسد حماد کے مطابق جولائی2021ء تامئی2022 کے دوران ملتان سرکل کی سرکاری اداروں /محکموں اورپرائیویٹ صارفین سے72 ارب26کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ پروگریسوشرح98.4فیصد رہی ہے۔ڈی جی خان سرکل میں 25 ارب12 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.7فیصد، وہاڑی سرکل میں 26ارب49کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.2فیصد،بہاولپور سرکل میں 39 ارب55 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.9فیصد،ساہیوال سرکل میں 43ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.6فیصد،رحیم یار خان سرکل میں 33ارب65کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 98.7 فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 37ارب99کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.8فیصد،بہاولنگر سرکل میں 19 ارب44 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.9 فیصد اور خانیوال سرکل میں 24 ارب88کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.5فیصدرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن