اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر قیصر بنگالی اور محمد یاور عرفان خان کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق یہ آسامیاں سید سلیم رضا اور ظفر اے خان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر غلام محمد کی چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے موجودہ چارج میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لاہور ملک خالد شفیق کا استعفی بھی منظور کرلیا۔ ملک خالد شفیق کو 17جون 2021 کو بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لاہور تعینات کیا گیا تھا۔