منگلورو (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک جہاں سب سے پہلے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی‘ وہاں کی ایک باحجاب طالبہ الہام نے 12 ویں جماعت کے امتحان میں پوری ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک میں ہونے والے 12 ویں جماعت کے امتحان میں مسلم طالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ منگلورو کے سینٹ الونسینس کالج کی طالبہ الہام نے 600 میں سے 597 نمبرز حاصل کرکے یہ پوزیشن لی۔ الہام نے سائنس مضامین ریاضی‘ فزکس‘ کیمسٹری اور بیالوجی میں 100 میں سے 100 جبکہ انگریزی اور ہندی میں بالترتیب 99 اور 98 نمبر حاصل کئے اور اب وہ نفسیات میں گریجوایشن کرنا چاہتی ہیں۔
کرناٹک/ طالبہ پوزیشن
کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبہ نے انٹر کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی
Jun 21, 2022