ٹریفک پولیس کو چالان، فیس کی مد میں 3 ارب سے زائد کا ہدف، رواں سال کے مقابلے میں 20 کروڑ کا اضافہ 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال/23 2022 میں لاہور ٹریفک پولیس کو 3 ارب 62 کروڑ روپے آمدنی کا ایک بڑا ہدف دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے اس ہدف میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس کے لئے نئے مالی سال کے دوران ٹریفک چالانوں اور ڈرائیونگ لائسنس فیس کی مد میں 3 ارب 62 کروڑ روپے کا جو ہدف دیا گیا ہے ۔اس میں چالانوں کی مد میں 40 کروڑ روپے، ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں 68 کروڑ 98 لاکھ روپے، ای چالانگ کی مد میں 14کروڑ روپے کا ہدف شامل ہے۔
پولیس آمدن

ای پیپر دی نیشن