فیروزوالہ(نامہ نگار) محکمہ صحت تحصیل فیروز والا کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر معیاری اور ممنونہ ادویات فروخت کرنے والے دو درجن کے قریب میڈیکل سٹوراور فارمیسیوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بعض ادویات کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔اسسٹنٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالا ڈاکٹر محمد شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک، امامیہ کالونی فیروز والا اورجی ٹی روڈ کے محلقہ علاقوں میں چھاپے مار کر میڈیکل سٹوروں اور فارمیسوں کو چیک کیا ،بعض سٹوروں پر غیر معیاری ادویات پائی گئی جس پر سٹوروں کو سیل کر دیا گیا اس دوران ٹیم نے مختلف فیکٹریوں میں تیار کی جانے والی ادویات بھی چیک کی ڈرگ انسپکٹرز نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جس پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کر وا دیے گئے ہیں ۔
فیروزوالہ: ممنوعہ ادویات کی فروخت پر دودرجن میڈیکل سٹور، فارمیسیاں سیل
Jun 21, 2022