پھلروان چوک (نامہ نگار) پولیس تھانہ صفدرآباد نے نواحی رنگڑ ننگل کے مقدمہ قتل میں 5سال سے مطلوب ملزم رانا طیب کو انٹرپول کے ذریعے دوبئی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم رانا طیب مقتول اسلم کے مقدمہ قتل میں مطلوب تھا اور دوبئی مقیم تھا۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔تفصیل کے مطابق عرصہ 5 سال قبل نواحی گاؤں رنگڑ ننگل میں سابقہ عداوت کی بناء پر فیض خاں کے بیٹے اسلم کو رانا طیب کی ایماء پر اسلحہ سے لیس مسلح افراد نے ڈیرہ پر بیٹھے ہوئے اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ صفدرآباد میں درج ہوا۔
انٹرپول / گرفتار