لاہور (خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے سینکڑوں سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے لیے فول پروف سیکورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں بورڈ افسران , میڈیکل و سکیورٹی عملہ مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمراہ ہوں گے۔
سکھ یاتری