لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواستیں مزیدسماعت کیلئے لارجر بنچ کو بھجوانے کی سفارش کردی ۔سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور (ن) لیگ کے وکلاء نے دلائل دئیے۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث اکثریت کھو چکے ہیں اس لیے انہیں کام سے روکا جائے،عدالت نے کہاکہ وزیر اعلی کا حلف سپیکر کے ذریعے کرانے اور الیکشن کے خلاف کیسز ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں کیس توآدھے منٹ کا ہے لیکن سنگل بینچ کی بجائے کیس لارجر بنچ میں ہی سماعت ہونا چاہئے ۔عدالت نے کیس کو 28جون کو لارجر بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
لارجر بنچ
حمزہ کوعہدے سے ہٹانے کی درخواستیں ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کو بھجوانے کی سفارش
Jun 21, 2022