لاہور کے آٹا چکی مالکان نے  پسائی 4 روپے کلو بڑھا دی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے آٹا چکی مالکان نے مہنگی بجلی کے پیش نظر گندم کی فی کلو پسائی میں 4 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ جس سے گندم کی فی کلو پسائی 10روپے سے بڑھ کر 14  روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ   آٹا چکی مالکان نے گندم کی فی کلو صفائی میں بھی ایک روپیہ اضافہ کردیا گیا۔ جس  سے فی کلو صفائی کے چارجز 3روپے سے بڑھ کر 4 روپے ہو گئے ہیں۔
پسائی

ای پیپر دی نیشن