چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت ) گناہوں پر ندامت اور سچے دل سے توبہ استغفار ہی بخشش کا ذریعہ ہے۔اللہ کریم جتنا انسان کی توبہ کا انتظار کرتا ہے۔ شاید ہی پوری کائنات میںکسی کی توبہ کا انتظار کرے۔ ان خیالات کا اظہارآستانہ عالیہ پیر فلک شیر بخاری آف بھوئے آصل کے سجادہ نشین پیر سید عبادت شاہ بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کو راضی کرنے کیلئے خلوص دل کیساتھ بہائے ہوئے چند آنسو ہی کافی ہیں۔ کائنات کا رب ان آنسوئوں کی بدولت اسے اپنے محبوب بندوں میں شمار کر لیتا ہے۔ مگر آج کے انسان دنیاوی خواہشات کے ہاتھوں اپنے رب سے غافل ہو چکے ہیں۔