نئی دہلی (نیٹ نیوز) تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خرید لی، سکے ایک ماہ سے زائد وقت میں جمع کیے گئے۔ کار خریدنے والے شخص نے 5لاکھ 40 ہزار روپے کرنسی نوٹ کی مدد میں ادا کیے جبکہ 60 ہزار روپے 10 روپے والے سکوں کی مد میں ادا کیے۔ دھرم پوری میں کار ڈیلرشپ کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب کار کے خریدار نے انکے سامنے سکوں سے بھرا تھیلا لا کر رکھا۔کار خریدنے والے شخص نے بتایا کہ اسکی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں انہوں نے کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنے کے لیے گاہکوں کو سکے دینے کی پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کیے۔
بھارتی شہری