دہلی ‘ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اغوا ‘ تشدد کا نشانہ گیا

Jun 21, 2022

نئی دہلی(آئی این پی)نئی دہلی میںجواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شرد باویسکر نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی دارالحکومت  میں ایک گینگ نے اغوا کیا اور بعد میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا  رپورٹس کے مطابق پروفیسر باویسکرنے پولیس کے پاس ایک ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا کہ وہ کئی گھنٹوں تک لوگوں کے ایک گروہ کی قید میں رہے اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا، دھمکیاں دی گئیں اور تاوان لیاگیا۔پروفیسر باویسکر نے 18جون کو پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کے دور میں ہندوتوا گروہ بھارت میں آزاد اور سیکولر آوازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پروفیسر اغوا

مزیدخبریں