دوحہ (اے پی پی):دوحہ میں افغانستان کے لیے برطانوی مشن کے ناظم الامور ہوگو شارٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ افغان شہریوں سمیت کسی ایسے عناصر کی حمایت نہیں کرتا جو افغانستان میں سیاسی مقصد کے لیے تشد دیا تشدد کو ہوا دینے والی کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں سے سیاسی تبدیلی لانے کا خواہشمند ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ اس بات کی کسی کو اجازت نہیں دے گا کہ افغانستان کی سرزمین کسی مذموم منصوبے یا مقصد کی تیاری کے لیے استعمال ہو اور ہم دوسرے ممالک کو بھی ایسا کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائیاں نہ صرف افغانستان کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ یہ بین لاقوامی برداری کے مفاد میں بھی نہیں ہے اور ہم ہر قسم کے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔دوحہ میں افغانستان کے لیے برطانوی مشن کے ناظم الامور کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کسی بھی ملک نے افغانستان کی نئی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔
برطانیہ‘ افغانستان