لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) انجمن اساتذہ پاکستان ضلع شیخوپورہ کے صدر ظفر اقبال سلہریا نے سی ای او میاں شفقت حبیب کی طرف سے ڈینگی کیخلاف مہم میں حصہ لینے والے اساتذہ کو کنوینس الاؤنس دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے کہا کہ سی ای او شیخوپورہ انسان دوست افسر ہیں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کرام کو عزت دینے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری گلزار نسیم ،نائب صدر سعید اقبال جنجوعہ، محمد حفیظ،اصغرعلی ڈار،حافظ محمود احمد،سید ذاہد گیلانی، اشرف علی نقوی، قاری عابد حسین ،حاجی عباس سندھو ، قمر احمد ہنجرا،رفاقت علی جعفری اور سید احسان الحق بھی موحود تھے۔ دریں اثناء ظفر اقبال سلہریا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے کرداروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔