بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری مزید 3 کشمیری نوجوان شہید متعدد گرفتار

Jun 21, 2022

سرینگر(اے پی پی‘ کے پی آئی)بھارت کے غیر قانونی  زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے 2  نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں جاری محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے ایک اورنوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چٹہ پورہ میں اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔دوسری جانب بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیر کو جموں کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے تین صحافیوں نے انسانی حقوق اور مذہبی آزادی صحافت کا ایوارڈ (HRRFJA) حاصل کر لیا ہے۔ دو کشمیری صحافیوں سید شہریار‘ شیفالی رفیق اور شاہد تانترے کو امریکی ادارے نے یہ اعزاز دیا ہے۔
کشمیر

مزیدخبریں