کرکٹ کے مسائل کا حل صرف نجم سیٹھی کے پاس ہے: نعمان بٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ محمد نعمان بٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے مسائل کا حل صرف نجم سیٹھی کے پاس ہے، وہ ایک کامیاب منتظم، بیرونی دنیا سے بہترین انداز میں بات چیت کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پاکستان سپر لیگ کے کامیاب آغاز اور پی ایس ایل کی وطن واپسی سے ملکی کرکٹ میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ انہوں نے اپنے پہلے دور میں ملکی کرکٹ کی بے پناہ خدمت کرتے ہوئے کھیل کے فروغ کے لیے کام کیا۔ اب ایک مرتبہ پھر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنیں گے اور ملک کے سب سے مقبول کھیل کو مسائل سے نکالیں گے۔ گذشتہ چار برسوں میں پہلے احسان مانی اور وسیم خان نے ہماری کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا موجودہ چیئرمین رمیز راجہ اس کا تسلسل ہیں احسان مانی تو چلے گئے رمیز راجہ کو بھی جانا ہو گا کیونکہ موجودہ نظام کے تحت کرکٹ کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے ناکام نظر آتے ہیں۔ غیر جمہوری بورڈ کے ذریعے چلانے والے بورڈ میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں نجم سیٹھی واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کرکٹ کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ وہ کرکٹرز کے معاشی مسائل کو حل کرنے اور ملک میں کھیل کے مواقع بڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک جمہوری آئین اور نجم سیٹھی کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کو دوربارہ ملک کے طول و عرض میں پھیلانے کے لیے ایک آزاد سوچ کے حامل شخص کی ضرورت ہے۔ موجودہ کرکٹ بورڈ میں ذہنی طور پر غلام لوگوں کا قبضہ ہے۔ یہ افسران چوبیس کروڑ کے ملک میں کرکٹ کھیلنے والے لاکھوں نوجوانوں کو صرف چھ ٹیموں تک محدود رکھ کے کسی اور کو خوش کر رہے ہیں۔ باصلاحیت کرکٹرز پر اس ظلم کا خاتمہ ضرور ہو گا۔ ایک نیا سورج طلوع ہو گا جہاں ہر شہر میں دوبارہ سے کھیل کے میدان آباد ہو نگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...