ٹینس کیمپ میں شریک دو مستحق کھلاڑیوں میں نقد رقوم ،کٹس تقسیم 

Jun 21, 2022


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام ٹینس کیمپ میں شریک دو مستحق کھلاڑیوں کو نقد رقوم اور ٹینس کٹس دیدیں۔  اس موقع پر چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی اور سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک بھی موجود تھے، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ  اسد زمان اور بسمل نے باغ جناح میں جاری محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے ٹینس کیمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹینس کٹس اور نقد رقم دی ہیں، نقان کھلاڑیوں کو ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ساری توجہ اپنی گیم پر دیں اور اپنے کھیل کو بہتر بناکر پاکستان کا نام روشن کریں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹینس کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں  محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کا ٹینس کیمپ اہم کردار ادا کررہا ہے، باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،امید ہے اسد زمان اور بسمل ٹینس کے سٹار بنیں گے،اسد زمان انڈر14چیمپیئن اور انڈر 16میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں،بسمل انڈر 12کی ٹاپ کی کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں