لاہور ( سپورٹس رپورٹر) اگلے ماہ برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان بیڈ منٹن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنازیم میں جاری ہے تاہم یہاں اے سی کی سہولت میسر نہیں ہے، اس لیے اسے ٹمپریچر کنٹرولڈ نہیں بنایا جا سکتا۔قومی پہلوانوں کے بعد بیڈ منٹن کے قومی کھلاڑیوں نے بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ پاکستان میں ٹمپریچر کنٹرولڈ انڈور ہال ہونے چاہیے تاکہ بڑے مقابلوں سے قبل موسم کی وجہ سے ٹریننگ متاثر نہ ہو۔
بیڈمنٹن کے قومی کھلاڑیوں کا ٹمپریچر کنٹرولڈ انڈور ہال کا مطالبہ
Jun 21, 2022