لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز شیئر کررہے ہیں۔
حسن علی کے اہلیہ کیساتھ شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹے
Jun 21, 2022