لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف دورہ سری لنکا میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔فہیم اشرف نے کہا کہ ہمارے رنگ دیکھ کر اندازہ کرلیں کہ کتنی سخت محنت کررہے ہیں، سخت گرمی میں کنڈیشننگ کیمپ میں شریک ہوئے، اب سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے مشقوں کا آغاز ہورہا ہے، ان میچز کیلیے بھرپور تیاری کررہے ہیں، اچھے نتائج کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بناں اور اچھا پرفارم کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کروں۔