لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ لوکل مارکیٹ ، قدرتی وسائل ، آزادانہ سرمایہ کاری نظام پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بناتی ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبہ سازی کے ذریعے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملائشیا کے تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن،ملائیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر شفقت علی نیازی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمر ملک، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کاشف جمشید ،رانا محمود خان ، چیف پلانر، ایگری ڈیپارٹمنٹ ، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نعیم حنیف، احمد الٰہی، شمیم اختر، چوہدری واجد علی، مردان علی زیدی اور سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے بھی خطاب کیا۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار آگے بڑھیں اور اپنے پاکستانی ہم منصبوں کیساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کے ذریعے پاکستان میں موجودتجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ، جہاں بہترین معیار کے پھل و سبزیاں وافر پیدا ہوتے ہیں۔
غیرملکی سرمایہ کار مشترکہ منصوبہ سازی بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں،لاہور چیمبر
Jun 21, 2022