ڈکیتی، مقدمہ قتل کے2 مجرموں میں سے ایک کوسزائے موت،  ہرجانہ  

Jun 21, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں2مجرموں کو سزائیں سنا دیں گئیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وارث جاوید نے مجرم سجیدالرحمن کوقتل کے جرم میں عمر قید اور اڑھائی لاکھ روپے ہرجانہ،ڈکیتی اور اقدام قتل کے جرم میں 14سال قیدسخت اور10ہزار روپے جرمانے کی سزاجبکہ مجرم نصیر خان کو قتل کے جرم میں سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے ہرجانہ،ڈکیتی ،اقدام قتل اورناجائز اسلحہ کے جرم میں 16سال قیدسخت اور20ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،مجرموں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری احتشام کو قتل جبکہ ذوالفقار کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول احتشام کے بھائی اسد کی مدعیت میں اپریل 2019تھانہ نیوٹائون میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتا رکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر  عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

مزیدخبریں