لاہور(بزنس رپورٹر) دونوں کنٹونمنٹس والٹن اور لاہور کینٹ کی 24 نشستوں سے واحد آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کرنل(ر) اکبر بٹ کی پاکستان تحریک انصاف میں با قا ئدہ شمولیت کے بعد ان کی تقرری پی ٹی آئی سیکرٹری لاہور کینٹ کے عہدے پر کر دی گئی ۔کرنل(ر) اکبر بٹ نے پا رٹی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور اور موثر کر دار ادا کرے گی ۔