یہ  نام  سنتے ہی نہ جانے کتنے افراد حضورؐپر درود بھیجیں گے اور بھیج رہے ہیں،  اس نیک کام میں علماء ، وکلاء ،  تاجر تنظیموں سمیت سب شریک ہوئے


راولپنڈی(محبوب صابر سے)للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے ایک سٹیشن کا نام شمس آباد سے تبدیل کرکے ختم نبوت سٹیشن رکھ دیا گیا ہے اس نام کے سنتے ہی نہ جانے کتنے افراد حضورؐپر درود بھیجیں گے اور بھیج رہے ہیں، ، گزشتہ روز ’’ ایون وقت ‘‘  میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے شیخ محمد ناصر علی مولانا حافظ محمد اقبال رضوی ضلعی خطیب راولپنڈی ، غلام قادر میر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی ، چوہدری عبدالمجید نائب صدر مرکزی سیرت میلاد کمیٹی و مرکزی انجمن تاجران ،ملک محمد سائیں اعجاز گروپ لیڈر آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی راولپنڈی ، ملک ساجد محمود نائب صدر مرکزی سیرت میلاد کمیٹی راولپنڈی و ٹائر ٹریڈرز یونین چکلالہ و نائب صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی  نے کہا کہ اس سے اچھی اور کونسی بات ہو سکتی ہے آئو مل کر اس کیلئے کام کرتے ہیں اور سب نے کام شروع کرد یا، انہوں نے بتایا کہ کہ سب سے پہلے توہم نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جن کو اپنا 
مقصد بتایا ، جس کے بعدتمام ممبران نے راولپنڈی شہر بھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں ، وکلاء برادری ، شہریوں کو اس مقصد سے آگاہ کیا جنہوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، شیخ محمد ناصر علی اور مولانا محمد اقبال رضوی نے بتایا  علامہ سید حسین الدین شاہ، سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمان، علامہ سید ریاض حسین شاہ،مولاناسید سراج الدین شاہ، علامہ سید اظہار حسین شاہ بخاری، پیر ہارون گل بادشاہ پیر سرکار جی سمیت دیگر علماء کرام سے  سے بات چیت کی عوامی نمائندوں جن میں شیخ راشد شفیق اور دیر شامل تھے یہ سب اس نیک کام میں شامل ہوئے تاجر تنظیموں سے رابطے کئے انہوں نے بھی اس کو سرہا اور کوششیں کیں، اور میٹرو بس سروس کے مری روڈ شمس آباد پر واقع سٹیشن کا نام ختم نبوت کے با برکت نام سے منسوب کر دیا گیااور انشاء اللہ ہماری خواہش  اور کوشش ہے کہ شہر بھر میںدیگر میٹرو بس سٹیشنوں  کے نام بھی خلفائے راشدین کے نام سے منسوب ہوں ، غلام قادر میر اور چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کاحصہ ہے ،ختم بنوت سٹیشن کا نام جب بھی لیا جائے چاہے کوئی سنے گا یا لے گا تو حضورؐ  پردرود بھیجے گا ، اس حوالے سے ہم ممبران کام جاری رکھیں گے، ملک محمد سائیں اعجاز اور ملک ساجد محمود نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے سٹیشن کا نام ختم نبوت رکھ دیا گیا جس کیلئے ہم تمام ممبران نے دن رات کوششیں کیں ہر فر دکے پاس چل کرگئے جنہوں نے اس کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت اور مدد کا کہا اور یہ کام جاری رہے گا شہر کی تما م مشہورمقامات کا  نام خلفائے راشدین  پررکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن