راولپنڈی( جنرل رپورٹر)چیئرمین ضلعی امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ ترک جہاد و اتحاد سے قومیں مفلوج ہو جاتی ہیں ، پورا سال امن قائم رکھنا ہمارا بیانیہ ہے،امن کی آوا ز اگر متحد ہو کر مساجد و بارگاہوں سے نکلتی رہے ،تو دشمنوں کی سازشیں خود بخود دم توڑ جائیں گی، یہ وقت باہمی لڑائیوں اور تعصبات کو ہوا دینے کا نہیں بلکہ محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تباہی سے بچانے کا ہے ، کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار بخاری نے کہا کہ المیہ ہے جب پاکستان نہیں تھا ، قوم میں یکجہتی تھی ، آج پاکستان ہے ، یکجہتی نہیں ہے ، غیرکے آگے پھیلا ہوا ہاتھ ،جہاد کے قابل نہیں رہتا۔
،قربانیوں سے بننے والاپاکستان قوم کی قربتوں کا متمنی ہے،مردہ ضمیر پاکستان کو لاوارث نہ سمجھیں ، استحکام پاکستان کے خلاف سوچنے والوں کے خلاف ہر حربہ خاک میںملا دیا جائے گا،پاکستان علماء نے بنایا، علماء ہی اسے بچائیں گے ، پاکستان کو فساد نہیں ، اتحاد کی ضرورت ہے ،عالم کُفر مسلمانوں کے اخلاق،تہذیب،اور مذہبی روایات کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔عالم اسلام کا اتحاد واتفاق ایٹم بم سے زیادہ پاور فُل ہے ،یہ انسانیت کو مارتا نہیں بچاتا ہے ،ہر مکتب فکر کا عالم محبت رسولؐ قیام امن سے مزین نظر آتا ہے ۔