الیکشن اپیلٹ ٹربیونل‘ اسد کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل خار ج 

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 168 لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے  شہری عاشق کی اپیل خارج کرنے کا حکم جاری کیا ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا ملک اسد علی کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ بحال رکھا،چونگی امرسدھو کے رہائشی ووٹر محمد عاشق نے ملک اسد علی کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔  موقف اختیار کیا گیا کہ ملک اسد علی کھوکھر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ہیں، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ان کو ڈی نوٹیفائی کیا، ملک اسد علی ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔
اپیل خارج

ای پیپر دی نیشن