اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ): چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے نتھیاگلی کے پر فضا مقام پر "فزکس اور عصری تقاضے" پر 47ویں بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج (INSC) کا افتتاح کیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 1976 سے ہر سال کالج کو باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے۔ فزکس اور عصری تقاضے پر بین الاقوامی نتھیاگلی سمر کالج کے انعقاد کی شروعات ممتاز نوبل انعام یافتہ پروفیسر عبدالسلام کی کاوشوں سے ہوا جنہوں نے سائنسی علوم کی منتقلی اور اشتراک کے لیے روابط کی اہم ضرورت پر زور دیا تھا۔ نتھیاگلی سمر کالج، سائنس دانوں کو معلومات کا تبادلہ کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کالج کا انعقاد ترقی پزیر ممالک کے سائنسدانوں کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا منفرد موقع ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران، تقریباً 1,000 نامور سائنسدانوں اور مقررین نے جن میں آٹھ نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں کے علاوہ معروف یونیورسٹیوں، تحقیقی مراکز اور ترقی یافتہ ممالک کی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے محققین نے INSC میں لیکچر دیے ہیں اور 75 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کے 1,000 سے زیادہ غیر ملکی سائنسدانوں اور تقریباً 11,350 سائنسدانوں کے ساتھ سائنسی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا جن میں پاکستانی تحقیق و ترقی کے اداروں اور یونیورسٹیوں کے سائنسدان خصوصیت سے شامل رہے ہیں
افتتاح
چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کا نتھیاگلی میں 47ویںآئی این ایس سی کا افتتاح
Jun 21, 2022