کراچی (اسٹاف رپورٹر)برٹش کونسل پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان-برطانیہ نیو پرسپیکٹیو سیزن پر پولی نیشنز کے ساتھ شراکت کر رہی ہے۔ شراکت داری کا مقصد پولی نیشنز کے موضوعات پر ایک فنکارانہ ردعمل پیدا کرنے کی کوشش ہے، جس میں وسیع تر تعلق کا سیلیبریٹ کرنا اور ثقافت کی کراس پولی ننیشن کو بڑھانا اور شاہراہ ریشم کے ساتھ سفر کے اثرات اور چانے کی تاریخ کو تلاش کرنا شامل ہے۔نیو پراسپکیٹو دونوں ممالک کی ثقافتی دولت اور عصری تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، ثقافت، تخلیق اور تعلیم کے شعبوں کے لیے پیشہ ورانہ تعاون کو آسان بناتا ہے، دیرپا شراکت داریوں کی تعمیر کے ذریعے مشترکہ مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔یہ پراجیکٹ ٹریگر کولیکٹو کا تخلیق کردہ ان باکسڈ کریٹیویٹی ان دی یو کے کا حصہ ہے۔ جون میں پولی نیشنز کے ملبوسات کے ڈیزائنر جونی اے فرینیٹ نے پاکستان کے نامور ڈیزائنرز یوسف بشیر قریشی اور رفعت علیانی کے ساتھ کراچی میں رہائش کے دوران چانے کے سفر سے متاثر ہونے والے ملبوسات کو ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے کے لیے پولی نیشنز کے حصے کے طور پر خصوصی پرفارمنس کے لیے 2022 میں برمنگھم میں پروگرام کے حصے میں پاکستان کا سفر کیا۔پولی نیشنز کی کری ایٹو ڈائریکٹر اور ترگر کی آرٹسٹک ڈائریکٹر، اینجی بول نے کہا: "ہم اس پارثرنر شپ کے ذریعے فراہم کردہ تخلیقی مواقع اور تعاون سے بہت پرجوش ہیں۔ لیلیٰ جمیل، ڈائریکٹر آرٹس، برٹش کونسل پاکستان نے کہا: "برٹش کونسل برطانیہ اور پاکستانی فنکاروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کے اس پروگرام پاکستان یو کے سیزن کے تحت فیشن اور موسیقی کے لیے باہمی تعاون پر مبنی پروجیکٹس کا انعقاد بہت پرجوش ہے۔ یہ فنون کو دیکھنے ،سیکھنے اور مستقبل میں تعاون کے لیے ایک بہترین پروگرام ہے۔
برٹش کونسل پاکستان کی پولی نیشنز اور یوسف بشیر قریشی اسٹوڈیو انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ پارٹنر شپ
Jun 21, 2022