حکمراں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حماقت نہ کریں‘ ابوالخیرمحمد زبیر

Jun 21, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو لانے کا مقصد ایک یہ بھی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرایا جائے اور اس کے لئے سلیم مانڈوی والا جیسے اپنے سینیٹروں سے اسرائیل کے حق میں بیانات دلوائے جارہے ہیں تاکہ عوام کا ردعمل جانا جا سکے جب ان کے بیانات پر عوام کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا تو اپنے بیان کی تاویلیں کی جارہی ہیں تاکہ اس الزام سے بچا جاسکے کہ اس حکومت کو اسرائیل منظور کرانے کیلئے لایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر سیلم مانڈوی والا کے پہلے بیان کا مقصداسرائیل کی حمایت نہیں تھا تو کیا پاکستان کے عوام اتنے بے وقوف ہیں کہ وہ ان کے بیان کو سمجھ ہی نہیں سکے اور ان کے خلاف اپنا ردعمل دے دیاہم حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حماقت نہ کرے اور اگر اس قسم کے کوئی پلان ان کے ذہین میں ہے تو اس کو اپنے ذہن سے نکال دے پاکستان کی عوام اس کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔

مزیدخبریں