اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ماہرین نے نباتات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی ایجادات اور دنیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے دنیا بھر میں گرین ایریاز، جنگلات اور پانی کے ذخائر کم ہوتے جارہے ہیں ۔ پاکستان کو بھی ان مسائل کا سامنا ہے پاکستان گلوبل وارمنگ سے تیزی سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں ایشیا میں چوتھے نمبر ہے اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر میں شجر کاری ضروری ، ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی درخت لگائے جائیں جو ملک کے قدرتی ماحول سے مطابقت رکھتے ہوں ، لمبی عمر کے اور تیزی سے بڑھنے والے درختوں میں شہتوت اور درھیک کو لگایا جاسکتا ہے۔
ماہرین نباتات