قانون ساز اسمبلی انتخابات کے بعد میکرون کو سادہ اکثریت حاصل  نہیں، فرانسیسی وزارت داخلہ

پیرس(شِنہوا)فرانس کی وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کی صبح شائع کیے گئے حتمی نتائج کے مطابق اتوار کو منعقد ہونیوالے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو آمدہ قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ایمانوئل میکرون کے اتحاد اینسمبل نے 245 نشستیں حاصل کیں، جو کہ سادہ اکثریت کیلئے درکار 289 نشستوں سے کم ہیں۔وزارت داخلہ کے سرکاری نتائج کے مطابق جین لوک میلنچن کی زیر قیادت بائیں بازو کے اتحاد "نوپس" نے131 اور مارین لی پین کی زیرقیادت انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی نے 89 نشستیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے ووٹوں میں غیر حاضری کی شرح 53.77 فیصد رہی، جوکہ 2017 میں 57.36 فیصد تھی۔فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق میکرون کی کابینہ کے وہ وزرا جو اپنے حلقے میں نائب کے طور پر منتخب نہیں ہوئے انہیں حکومت چھوڑنی ہوگی۔
 میکرون

  
 

ای پیپر دی نیشن