لاڑکانہ عوامی اتحاد مخالفین کو ٹف ٹائم دے گا‘ معظم عباسی

Jun 21, 2022


لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور ملاقاتیں کی گئیں جس میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان عباسی، جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو، مولانا ناصر خالد محمود سومرو، علی حسن ڈاھانی، میر سکندر خان مینگل، پپن سومرو، عبدالحفیظ سامٹیو، مقبول علی جتوئی اور دیگر نے شرکت کی۔  دوسری طرف جمعیت علماء  اسلام ضلع لاڑکانہ کے مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے یوسی ون اور یوسی ٹو امپائر ٹاؤن کے مختلف وارڈوں میں کارنر میٹنگز سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء  اسلام مخالفین کو ٹف ٹائم دیگی، انہوں نے کہا کہ عوام کا خون چوسنے والے ووٹ کے لیے عوام کے پاس کس منہ سے جائیں گے، 26 جون کو مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھوٹے گی۔ جمعیت علماء  اسلام نے ہمیشہ ظلم کے خلاف جنگ کی ہے، ہم نے عوام کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی، مظلوم لوگوں کی خدمت کی ہے، ہم مخالفوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرکے الیکشن جیتیں گے ، مولانا راشد خالد محمود سومرو نے اور معظم علی خان عباسی نے کہا کہ ہرعام آدمی کو بنیادی حق دلانے کے لیے اور مخالفین سے بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے جمعیت علماء اسلام نے لاڑکانہ عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

مزیدخبریں