ڈہرکی میں ٹکٹوں کی تقسیم پراختلافات شدت اختیارکرگئے


ڈہرکی ( نامہ نگار) ڈہرکی میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدواروں کو من پسند ٹکٹ نہ ملنے پر جاری اختلافات ختم نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی ڈہرکی ٹائون پر تین دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، صوبائی وزیر باری پتافی، ایم این اے خالد لونڈ اور ایم این اے محمد بخش خان مہر کے حمایت یافتہ امیدوار ایک دوسرے خلاف اندورنی انتخابی مہم چلارہے ہیں جس سے جی ڈی اے اور آزاد امیدواروں کو فائدہ پہنچے کا امکان ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر عبدالباری پتافی اور ایم این اے خالد لونڈ نے پیپلز پارٹی قیادت سے ڈہرکی ٹائون کے تمام وارڈز پر ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی قیادت نے صوبائی وزیر باری پتافی اور خالد لونڈ کو 6,6 ٹکٹ جبکہ محمد بخش خان مہر کو صرف دو ٹکٹ حوالے کئے، صوبائی وزیر باری پتافی، خالد لونڈ اور محمد بخش خان مہر نے پارٹی عہدیداروں کو نظرانداز کرکے اپنے اتحادیوں کو ٹکٹ جاری کئے، اتحادیوں کو ٹکٹ جاری کرنے کے باوجود امیدواروںنے من پسند وارڈز پر کھڑا ہونے کی خواہش ظاہر کی، من پسند وارڈز پر ٹکٹ نہ ملنے پر ڈہرکی ٹائون پر پیپلز پارٹی میں اختلافات ظاہر ہوئے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈہرکی ٹائون کے 14وارڈز پر ٹکٹ نہ ملنے پر صوبائی وزیر باری پتافی اور خالد لونڈ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن