ملتان(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 29 اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ایم فل اور پی ایچ ڈی کے حامل امیدوار 8 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔پروفیسر کی 20 اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 5 اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ پروفیسر کی 7 اور لیکچرار کی 6 اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
پرانے منصوبے مکمل کئے بغیر
ایچ ای سی کا نئے کالجز بنانے کا اعلان
ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرانے منصوبے مکمل کیے بغیر ہی کالجزبنانے کے مزید نئے منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ ای ڈی نے نئے کالجز بنانے کا اعلان کیا ہے،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گزشتہ مالی سال میں نئے کالجز بنانے کے منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔ایچ ای ڈی نے نئے مالی سال میں بھی 13نئے کالجز بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ سال صوبے میں 80 کالجز بنانے کا اعلان کیا گیاتھا،80 میں سے 30 کالجز زمین نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بن سکے۔
پی پی 217 میں فتح پی ٹی آئی
کی ہو گی: جمشید بپی
ٹاٹے پور (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما ملک جمشید عباس بپی نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 217 میں جیت تحریک انصاف اور مخدوم زین حسین قریشی کی ہوگی امپورٹڈ اور نااہل ٹولہ تحریک انصاف کو ہرانے کے لئے اکٹھا ہے لیکن عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے اس حلقہ میں عوام کو پیسوں سے خریدا جا رہا ہے لیکن تحریک انصاف اور عمران خان کو پیسوں سے خریدا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاٹیپور کے سینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرور عثمان حیدر عہدے سے مستعفی
ملتان (خبر نگار خصوصی ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ومقامی قانون دان مسرور عثمان حیدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے چند دن قبل حکومت نے انہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کیا جس کے بعد انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
ڈاکٹر مطلوب مغل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اے ایم ایس کلینیکل تعینات
خانیوال (نمائندہ خصوصی)سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر خالد نسیم نے ڈاکٹر عمران کو اے ایم ایس کلینیکل کے عہدے سے ہٹا کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر مطلوب مغل کو اے ایم ایس کلینیکل پر تعینات کردیا ہے۔