ملتان کے تمام فلٹریشن پلانٹس فعال کرنیکا حکم 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے شہر کے تمام واٹر فلٹریش پلانٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ضلعی انتظامیہ، کارپوریشن، واسا محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنی عمارتوں میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کریں۔سکول، کالجز، ہسپتالوں، دفاتر میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ذمہ دار خود متعلقہ محکمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی و نکاسی آب حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے ناکارہ واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کریں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے بتایا کہ واساکے زیرکنٹرول65 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جو کہ تمام فعال ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس84 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں 55فعال ہیں اور 29 نان فنکشنل ہیں یہی 29 نان فنکشنل واٹر فلٹریشن پلانٹس آب پاک اتھارٹی فعال کررہی ہے۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ، واسا، کارپوریشن،محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن