پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کی جنگ بندی طویل ہوگی:ذبیح اللہ مجاہد 

Jun 21, 2022


کابل/ لندن (آئی این پی)افغان طالبان کے ترجمان اور ان کی حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی طویل عرصے پر محیط ہوگی‘فریقین کے مابین مذاکرات سے ہمارا تعلق نہیں ‘یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے ہم مداخلت نہیں کرنا چاہتے ‘مصالحت اور امن کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں فریقین ایک دوسرے کو نرمی دکھائیں‘ملک میں بیرونی عناصر کی موجودگی کی حمایت نہیں کرتے‘ افغانستان میں مزید جنگ نہیں چاہتے‘طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں پوری دنیا کا فائدہ ‘افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے خطے میں امن و استحکام آئیگا‘امریکہ نے اب تک سفارتی تعلقات کے حوالے سے موثر اقدامات نہیں کئے ‘حکومت کی پوری کوشش ہے ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔
‘طالبان امیر مناسب وقت پر منظر عام پر آجائیں گے۔
 برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے بھیجے گئے تحریری سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا فریقین کے درمیان بات چیت سے افغان طالبان کا تعلق نہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس میں مداخلت کریں کیونکہ یہ انکا آپس کا مسئلہ ہے جو حل ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں