شاہد انصاری اور شیخ غیاث الحق کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ بننے پر وکلاء کی مبارکباد


ملتان (سپیشل رپورٹر)ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملک ارشد حسین بھٹی،ممبر پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ،چوہدری عمر حیات،فیاض منصب سکھیرا،معظمہ حسنین، مشتاق کنہوں،کاشف گیلانی،اشتیاق شاہ، فیاض بھٹہ،عارف شاہ اور عدنان حیدری نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے پر محمد شاہد انصاری اور شیخ غیاث الحق سے ملاقات کی انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔

 اے سی وہاڑی کا نرسریوں کا دورہ انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ
وہاڑی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے لڈن روڈ پر واقع مختلف نرسریوں کا وزٹ کیا اور ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر نرسری مالکان کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے لاروے کی روک تھام کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں بارش کے پانی کے اخراج کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور مچھر کی پرورش کو روکنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں پودوں میں پانی کھڑا نہ کیا جائے۔
 سالانہ مجلس عزا
ملتان (خصوصی  رپورٹر) آئی جی(ریٹائرڈ) پاک ریلویز پولیس سید ابن حسین،  ممبر پی پی ایس سی کے والد سید غضنفر عباس مرحوم  سابق چیف انجینئر اری گیشن ،سید محمد حسین و خاندان کے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ مجلس عزا و قرآن خوانی کا اہتمام  امام بارگاہ باغ حسین پیراں غائب روڈ میں کیا گیاجس میں عزیز واقارب سمیت ہر مکتبہ فکر کے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی علامہ علی رضا سابقی نے فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی۔سید مظہر عباس، سید ابن عباس، سید ابن حسن سمیت دیگر اہلخانہ کو مرحومین کا پرسا پیش  کیا۔

ای پیپر دی نیشن