آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانا برادشت نہیں: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے فرئر ہال سمیت دیگر آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹر یٹر کے ایم سی مرتضی وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے مرتضی وہاب کو شہر میں ہیریٹیج عمارتوں میں مداخلت سے بھی روک دیا۔ عدالت نے فیرئر ہال میں تعمیر ہونے والے گیٹ فوری توڑنے کا حکم جاری کرتے ہوئے گیٹ مسمار کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا قابل برداشت ہے۔ آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارت میں نئی تعمیرات کے خلاف ماروی مظہر نے جبران ناصر کے توسط سے سول سوٹ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں میں نئی تعمیرات نہیں کی جاسکتی۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن