جہانیاں میںتین روز سے بجلی بندش کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے 

جہانیاں‘ منڈا چوک (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)  جہانیاں کے علاقے میں 3 دن سے بجلی بند، اڈا پل پنجو پر تاجروں مکینوں کا واپڈا دنیاپور کے خلاف روڈ بلاک کرکے ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈا پل پنجو کے تاجروں علاقہ مکینوں رانا فرمان علی، غلام مرتضیٰ، جاوید الیکٹریشن، حاجی نیک محمد، غلام مصطفیٰ،محمد ندیم، محمد عاقب، محمد یاسین، عمران، محمد طاہر کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں‘ تاجروں‘ مکینوں کی طرف سے اڈا پل پنجو پر ملتان دنیاپور روڈ بلاک کرکے ٹائر جلاتے ہوئے واپڈا سیکنڈ دنیاپور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، روڈ بلاک ہونے کے باعث ملتان دنیاپور روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی اور لمبی لائنیں لگ گئیں، شدید گرمی میں گاڑیوں میں بیٹھے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مظاہرین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان سمیت اعلیٰ حکام سے بجلی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، اطلاع ملنے پر ٹھٹھہ صادق آباد پولیس ،پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ واپڈا دنیاپور افسران بھی پہنچ گئے، پولیس واپڈا حکام مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھلوا کر ٹریفک بحال کردی گئی، جبکہ احتجاجی مظاہرہ کے 2 گھنٹوں بعد بجلی کا مسئلہ حل جرتت ہوئے بجلی بحال کردی گئی۔ اسی طرح مظفر گڑھ نواب ٹاؤن محلہ عباسیہ میں مسلسل تین دنوں سے بجلی غائب ہونے سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں۔ غریب عوام کی اطلاع واپڈا کو مل چکی ہے۔ اس موقع پر موجود محمد بلال کھیڑا، محسن موہانہ، زاہد موہانہ، اسلم کھیڑا اور دیگر لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ واپڈا والے غریب عوام سے بھاری مراعات لینے کی کوشش میں ہیں۔ 
بجلی بندش 

ای پیپر دی نیشن