مضرصحت اجزاء کا استعمال‘  اچار پروڈکشن یونٹ کو جرمانہ


ملتان(خصوصی رپورٹر)  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی  شعیب خان جدون کی ہدایت پرفوڈ اتھارٹی  نے ملتان میں بہاولپور روڈ پر 
واقع اچار پروڈکشن یونٹ کو مضرصحت اجزاء کے استعمال پر 50 ہزار جرمانہ کردیا گیا۔  ناقص محلول کی ملاوٹ پر 2 پاپڑ فیکٹریوں کو 20، 20 ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔ تیار محلول میں مردہ حشرات، پانی کیلیے فلٹر پلانٹ نصب نہ کیا گیا تھا۔ ملتان میں سپر سٹور کو ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن