رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھر گھسنے والے ملزم پر تشدد، بیوی کے پائوں کا بوسہ دلوا کر ویڈیو بنانے والے وکیل کیخلاف بھی مقدمہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز جمال ٹائون کے رہائشی ایڈووکیٹ وسیم اعجاز کے گھرداخل ہونے والے احتشام علی نے دوران حراست پولیس کو بتایا کہ ایڈووکیٹ وسیم اعجاز کے گھر میں داخل ہونے پراسے ایڈووکیٹ سمیت موقع پر موجود افراد نے مشکیں باندھ کر تشدد کانشانہ بنایا اور ایڈووکیٹ کی اہلیہ شمیم اعجاز کے پائوں کو زبردستی بوسہ دلوایااور ویڈیو فلم بناکر سوشل میڈیا پروائرل کی، جس پر پولیس نے ایڈووکیٹ کے گھرداخل ہونے والے احتشام علی کے خلاف کے ایڈووکیٹ وسیم اعجاز کی مدعیت میں اندراج کیئے جانے والے مقدمہ نمبری283/22میں پولیس نے احتشام علی کے بیان پر تشدد کے مرتکب ایڈووکیٹ سمیت ملوث ملزمان کے خلاف کراس ورژن کااندراج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔
مقدمہ