گگو منڈی(نامہ نگار) بس شیخ فاخل سے لاہور جا رہی تھی جب وہ اڈا شاہ جنید پہنچی تو مخالف ٹرانسپورٹر نے اپنی بس آگے کھڑی کر کے راستہ بلاک کر دیا اور مبینہ طور پر آ تشیں اسلحہ سے مسلح وقاص ،جواد اورنگ زیب وغیرہ 17ملزمان نے کنڈیکٹر ڈرائیور اور سواریوں پر اسلحہ تان لیا اور انہیں یرغمال بنا لیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔