ملتان کوڈ رگ فری ڈسٹرکٹ بنانا ہماری جدوجہد کا خاصہ‘شاہد محمود انصاری


ملتان(سماجی رپورٹر)شعور ترقیاتی تنظیم کے صدر اور انسداد منشیات عوامی آگہی مہم کی تقریبات کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری،چوہدری منصور احمد،میاں وقاص فرید قریشی اور اقبال خان بلوچ نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی وباء  سے پاک کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے اسی تناظر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر نگرانی عوام آگہی کے سلسلے میں تدارک منشیات کے عالمی دن 26جون کی مناسبت سے ملتان میں 3 روزہ تقریبات منعقد کروائی جارہی ہیں۔ر شاہد محمود انصاری نے مزید کہا ہے کہ ملتان کوڈ رگ فری ڈسٹرکٹ بنانا ہماری جدوجہد کا خاصہ ہے۔منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن