سرکل بکوٹ ایوبیہ کے غریب محنت کش عقیل عباسی کے گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے سب کچھ راکھ بنا دیا ، مقامی افراد آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ گلیات میں قائم ریسکیو 1122 کو کال کرتے رہے ، ساتھ بکوٹ پولیس سٹیشن کوہالہ چوکی کو ریسیکو کی امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی جس سے نقصان زیادہ ہوا اور بکوٹ پولیس بمعہ ایس ایچ او بکوٹ دلپذیر خان سب انسپکٹر بلال خان و عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا ۔ گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے قیمتی بیل مرغیاں پالتو پرندے اور گھر کا تمام سامان اپنی لپیٹ میں لیا وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی تحصیل ایبٹ آباد کے صدر ضیافت ستی ودیگر احباب نے متاثر مکان کا دورہ کیا اور تسلی دی کہ جو کچھ ہوسکا دوبارہ مکان کی تعمیر کے مدد کریں گے اہل علاقہ کا صوبائی حکومت، چیئرمین بیت المال اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کہ ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ فوری ایکشن لیا کریں ، مکینوں نے عقیل عباسی کی حکومتی سطح پر امداد کی اپیل بھی کی۔( سماجی کارکن ، سماج تنظیم)
یوسی ریالہ محلہ مومن آباد پوریاں کے غریب محنت کش کا گھر جل کرراکھ
Jun 21, 2022