پی ٹی آئی کو کہاں کہاں سے فنڈنگ ہوئی اور کتنے اکاونٹس ظاہر نہ کیے گئے؟

 الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی ہے اور فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے مالی ماہر ارسلان وردگ نے بتایا کہ  تحریک انصاف کو کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے فنڈنگ ہوئی، تحریک انصاف نے اپنے ظاہر نہ کردہ 11 اکائونٹس سامنے آنے پر تسلیم کیے، تحریک انصاف نے کئی بیرون ملک سے آئے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈونرز کی تفصیل نہ ہونے پر انور منصور اپنے دلائل بھی دے چکے ہیں، پی ٹی آئی وکیل انور منصور کے مطابق فنڈنگ کے وقت قانون میں ڈونر کی تفصیل دینا لازمی نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن