جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا۔وزارت تجارتِ کے حکام نے کہا ہے کہ  یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، لیبر رائٹس  کا جائزہ لے گا  اس کے ساتھ ہی  27 کنونشنز  ( ایسی گائیڈ لائنز جن پر کسی بھی ملک کو کسی بھی شعبے میں عمل کرنا ہوتا ہے)پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر  اسٹیٹس میں توسیع  ہوئی  تو پاکستان کو مزید 5 کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

جی ایس پی پلس کیا ہے؟

عام انداز میں اس کو یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ جی ایس پی سٹیٹس یورپی یونین کی جانب سے دیا جانے والا سٹیٹس ہے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک سے یورپی یونین کے ممالک کو جانے والی اشیائ ٹیکس نہیں لگاتا یا کم کردیتا ہے۔جس سے ترقی پذیر ممالک تجارتی فائدہ ہوتا ہے

ای پیپر دی نیشن