جن جن لوگوں نے ان کوہم پر مسلط کیا تاریخ ان کو معاف نہیں کریگی:عمران خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم  عمران خان نے اسلام آباد میں پریسس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، 26 سال پہلے کہا تھا جس قوم میں کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی۔عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کہتا ہے ہم اس لیےآئے تھےکہ عمران خان 100 نئے ججز لگا کر سب کو جیل میں ڈالنے والا تھا، خرم دستگیر نے ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے پاکستان کی عدالتیں آزاد نہیں ہیں۔ کہا ساڑھے 3 سال انھوں نے مجھے مسلسل بلیک میل کیا کہ این آراو دے دوں، فیٹف قوانین میں ترامیم پر انھوں نے این آراو لینے کی پوری کوشش کی، اب نیب ترمیم سے انھیں این آراو ٹو مل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت غیرملکی ایجنڈا لیکر اپنی چوری بچانے آئی ہے عوام ان کیخلاف نکلے گی، تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی، جن جن لوگوں نے ان کوہم پر مسلط کیا تاریخ ان کو معاف نہیں کریگی، جن لوگوں نے ان کو ہم پر مسلط کیا تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نیب ترمیم بل سے آصف زرداری اور مریم نواز بھی بچ جائیں گے، آصف زرداری کا اربوں روپیہ جعلی اکاؤنٹس سے، انھوں نے جو ترمیم کی اس سے آمدن سے زائد اثاثوں والے سارے بچ جائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ انھوں نے ترمیم کی ہے کہ باہر سے آنیوالی معلومات تسلیم ہی نہیں ہوگی، اس کا مطلب ہے کہ نوازشریف اور اس کی بیٹی پاک صاف ہو کر نکل جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن