اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس پر این ڈی ایم اے نے وارننگز بھی دی ہیں اس کیساتھ آزاد کشمیر، گلگت بلستان اور خیبرپختونخوا کی وادی کاغان میں برف باری بھی شروع ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ دیامر نے بھی سیاحوں کے لیے خبر دی ہے کہ بابوسر ٹاپ پر چھ انچ سے زائد برفباری ہوئی ہے جس کے بعد بابوسر شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کی وادی غذر کے بالائی پہاڑوں پر بھی برف باری ہورہی ہے اس کے علاوہ وادی کاغان کے بالائی پہاڑوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری جاری ہے، یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ زیرو پوائنٹ سے اوپر کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں، موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک تمام سیاح اور مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں۔
بابوسر ٹاپ سیاحوں کے لیے بند
Jun 21, 2022 | 19:10